تین سال بعد یورپی یونین کے لئے ویزے کی پابندی ختم ہو سکتی

ترکی نے ریڈ مشن ایگریمنٹ پر دستخط کر دئیے ہیں، اگر تین سال کے بعد ویزوں کی پابندی ختم نہیں ہوتی تو اس کے بعد کے چھ ماہ میں ہمیں ریڈ مشن ایگریمنٹ کو منسوخ کرنے کا حق حاصل ہے: وولکان بوزکِر

171148
تین سال بعد یورپی یونین کے لئے ویزے کی پابندی ختم ہو سکتی

تین سال بعد یورپی یونین کے لئے ویزے کی پابندی ختم ہو سکتی ہے۔

ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئیٹر وولکان بوزکِر نے کل ضلع ایدرنے میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی مشاورتی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور انقرہ ۔برسلز تعلقات کا جائزہ لیا۔
بوزکِر نے کہا کہ یورپی یونین نے ویزوں سے متعلق مثبت رپورٹ شائع کی ہے اور یہ مرحلہ اسی شکل میں جاری رہا تو تین سال کے بعد ویزے کی پابندی ختم ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ترکی نے ریڈ مشن ایگریمنٹ پر دستخط کر دئیے ہیں، اگر تین سال کے بعد ویزوں کی پابندی ختم نہیں ہوتی تو اس کے بعد کے چھ ماہ میں ہمیں ریڈ مشن ایگریمنٹ کو منسوخ کرنے کا حق حاصل ہے۔ ہم ایسا نہیں چاہتے لیکن ریڈ مشن ایگریمنٹ اور ویزہ مرحلہ اکٹھا آگے بڑھ رہا ہے"۔
بوزکِر نے کہا کہ قبرصی یونانی انتظامیہ ،یورپی یونین کی رکنیت کے لئے ترکی کے مذاکراتی عمل کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن یورپی یونین کے ممالک نے اسے رد کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں