قومی اسمبلی کی ریسپشن میں بڑی تعداد میں اعلیٰ سرکاری شخصیات کی شرکت

صدر رجب طیب ایردوان نے اس موقع پر سرحد پار فوجی کاروائی سے متعلق میمورنڈم کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ " مجھے امید ہے کہ قومی اسمبلی بھی اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض سرانجام دے گی۔ "۔ وزیراعظم احمد داؤد اولو کی قیادت میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے اراکین کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا

147346
قومی اسمبلی کی ریسپشن میں بڑی تعداد میں اعلیٰ سرکاری شخصیات کی شرکت

ترکی کی قومی اسمبلی میں کل دی جانے والی استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں اعلیٰ سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اس موقع پر سرحد پار فوجی کاروائی سے متعلق میمورنڈم کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ " مجھے امید ہے کہ قومی اسمبلی بھی اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض سرانجام دے گی۔ "
دریں اثنا وزیراعظم احمد داؤد اولو کی قیادت میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے اراکین کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم داؤد اولو نے اس اجلاس کے بعد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے شریک چیرمین صلاح الدین دیمر تاش سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے بعد دیمر تاش نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل طور پر خاتمے اور سلسلہ حل کو کامیاب بنانے کے لیے وہ ہر ممکنہ کوششوں کو جاری رکھیں گے۔
وزارتِ اعظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دیمر تاش کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بڑے مثبت رہے ہیں جس میں سلسلہ حل کو کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچنے سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں