داعش کے موضوع پر ترکی کا روّیہ دو ٹوک ہے: داؤد اولو

ترکی نے پہلے دن سے داعش کے موضوع پر اپنے روّیے کو واضح اور دوٹوک شکل میں پیش کیا ہے: داؤد اولو

145836
داعش کے موضوع پر ترکی کا روّیہ دو ٹوک ہے: داؤد اولو

داؤد اولو نے کہا ہے کہ ترکی نے پہلے دن سے داعش کے موضوع پر اپنے روّیے کو واضح اور دوٹوک شکل میں پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے داعش کے خلاف جدو جہد میں ترکی کی تین شرائط کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ "پہلی اور اہم ترین شرط قومی مفادات اور ملکی تحفظ ہے، ہم قومی مفادات اور ملکی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر طرح کی حفاظتی تدابیر اختیار کریں گے اور اسے کرنے کے لئے ہم اپنی ملّت کے علاوہ نہ تو کسی سے اجازت لیں گے اور نہ ہی کسی کے سامنے جواب دہ ہوں گے"۔
دوسری شرط یہ کہ ایک تاریخی فریضے کے طور پر مذہب، نسل، زبان اور دین کی تفریق کئے بغیر اپنے ہمسایہ ممالک سے آنے والے ترک النسل باشندوں کو انسانیت کے نام پر اہمیت دیں گے۔
تیسری شرط علاقائی استحکام ہے۔ ہم اس جغرافیہ میں مستحکم، خوشحال اور محفوظ مستقبل کے خواہش مند ہیں اور اس کے لئے ہم ،بین الاقوامی برادری کے ساتھ جو بھی تعاون کرنا ضروری ہوا کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں