داعش کو دین اسلام سے منسوب نہیں کیا جا سکتا:داؤد اولو

وزیر اعظم داؤد اولو نے سامسن یونیورسٹی کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں نئے ترکی کے نقطہ نظر اور یونیورسٹیاں کے عنوان پر ایک لیکچر دیا

142930
داعش کو دین اسلام سے منسوب نہیں کیا جا سکتا:داؤد اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ "داعش کی بربریت کو دین ِ اسلام اور اسلام کو داعش کے نام کے ساتھ منسوب نہیں کیا جا سکتا۔"
حکومت ِ ترکی داعش سمیت علاقے کی پیش رفت کے حوالے سے ایک مصروف ہفتے کا آغاز کر رہی ہے۔
عراق اور شام اجازت نامے آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔
سامسن میں 19 مئی یونیورسٹی کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے داؤد اولو نے "نئے ترکی کا نقطہ نظر اور یونیورسٹیاں" کے موضوع پر ایک لیکچر بھی دیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں دولت اسلامیہ تنظیم اور دین ِ اسلام کو ایک ساتھ بیان کیے جانے پر اپنی بے چینی کا اظہار کیا ۔
داؤد اولو نے اس حوالے سے کہا کہ "داعش کی بربریت اس کی جہالت کی آئینہ دار ہے۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں