ترک یرغمالیوں کی بازیابی پر دفتر خارجہ کا اعلامیہ

دفتر خارجہ نے صحیح سلامت ترک لوٹنے والے اپنے ملازمین کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی دلی مسرت کا واضح طور پر اظہار کیا ہے

132940
ترک یرغمالیوں  کی بازیابی پر  دفتر خارجہ کا اعلامیہ

موصل میں یرغمالی بنائے گئے 49 سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کی بازیابی کادفتر خارجہ میں بخوشی خیر مقدم کیا گیا۔
وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں قومی خفیہ سروس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔
دفتر خارجہ کےا علامیہ میں واضح کیا گیا کہ"تین ماہ سے یرغمال بنائے گئے موصل کے ترک قونصلیٹ جنرل کے ملازمین کوآج صبح ترکی لایا جانا بڑی خوشی کی بات ہے۔ ہم تمام متعلقہ افراد کی صحیح سلامت وطن واپسی پر بہت خوش ہیں اور ان کے اہل خانہ کی مسرتوں میں برابر کے شریک ہیں۔ یرغمالیوں کی بازیابی میں اہم کردار ادا کرنے والی قومی خفیہ سروس اور دیگر متعلقہ اداروں اور اشخاص کے دلی مشکور ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں