وزیر اعظم احمد داؤد اولو کی صحافیوں سے ملاقات

وزیر اعظم داؤد اولو نے کل استنبول میں بعض اخبارات کی چیف ایڈیٹروں کے ساتھ ملاقات کی

124899
وزیر اعظم احمد داؤد اولو کی صحافیوں سے ملاقات

ترکی کے وزیر اعظم داؤد اولو نے کل استنبول میں بعض اخبارات کی چیف ایڈیٹروں کے ساتھ ملاقات کی۔

دولما باہچے پیلس کے وزارت اعظمیٰ کے دفتر میں بند کمرے کے مذاکرات میں نائب وزیر اعظم یالچن آق دوعان ، وزیر تعلیم نابی آوجی اور جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے نائب چئیر مین بشیر آتالائے نے بھی شرکت کی۔
مذاکرات تقریباً اڑھائی گھنٹے تک جاری رہے اور اس دوران وزیر اعظم نے چیف ایڈیٹروں کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جاری حل مرحلے سمیت اظہار بیان کی آزادی،ا قتصادی اقدامات، نئے آئین اور مشرق وسطی میں ترکی پر اثر انداز ہونے والے حالات پر بات چیت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں