میں داود اولو کے لئے کامیابیوں کی تمنا کرتا ہوں: درویش ایر اولو

میں نے داود اولو کو ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ داود اولو کے وزارت خارجہ کے دور میں قبرص کے مذاکراتی عمل کے سلسلے میں ہم نے کثرت سے مشاورت کی، ہم ایک دوسرے کو بہت قریب سے جاننے والے دو دوست ہیں: ایر اولو

100650
میں داود اولو کے لئے کامیابیوں کی تمنا کرتا ہوں: درویش ایر اولو

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایر اولو نے ترکی کے وزیر خارجہ احمد داود اولو کے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین امیدوار منتخب ہونے اور قوی احتمال کے مطابق وزیر اعظم ہونے کے موضوع کا جائزہ لیا۔
درویش ایر اوعلو نے قبرص کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے ترابزون پہنچنے پر ہوائی اڈے پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ" میں نے داود اولو کو ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ داود اولو کے وزارت خارجہ کے دور میں قبرص کے مذاکراتی عمل کے سلسلے میں ہم نے کثرت سے مشاورت کی، ہم ایک دوسرے کو بہت قریب سے جاننے والے دو دوست ہیں۔ میں ان کے لئے کامیابیوں کی تمنا رکھتا ہوں"۔
مسئلہ قبرص کے موضوع پر نجم الدین ایربقان وقف کی طرف سے منعقدہ کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں ایر الو نے کہا کہ اقوام متحدہ نے یونانیوں کی عدم مفاہمت کو ہوا دی ہے"۔
ایر اولو نے کہا کہ "یونانیوں کو یہ نظر آ رہا ہے کہ اینوسیس "یعنی قبرص اور یونان کا سیاسی اتحاد"نہیں ہو گا اور بہت ممکن ہے کہ وہ اس خیال کو ختم کر چکے ہوں لیکن متعصب یونانی ابھی تک اینوسیس کے خیال میں ہیں اور یونانیوں کی اس عدم مفاہمت کو اقوام متحدہ کے روّیے ہوا دے رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں