داؤد اولو کے لئے وزراء کے بیانات اور مبارکبادیں

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے 3 نومبر 2002 سے نیا ترکی تعمیر کیا ہے اور اس کی یہ جدو جہد آگے بھی جاری رہے گی: امراللہ اشلیر

100090
داؤد اولو کے لئے وزراء کے بیانات اور مبارکبادیں

وزیر خارجہ احمد داؤد اولو کے جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین امیدوار منتخب ہونے کے بعد وزراء کی طرف سے بیانات جاری کئے گئے۔
بیانات میں کابینہ ممبران نے داؤد اولو کو مبارکبادیں پیش کیں۔
نائب وزیر اعظم امراللہ اشلیر نے کہا کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے 3 نومبر 2002 سے نیا ترکی تعمیر کیا ہے اور اس کی یہ جدو جہد آگے بھی جاری رہے گی۔
وزیر داخلہ ایفقان اعلٰی نے کہاکہ صدر کا عوام کی طرف سے انتخاب ایک اہم سنگ میل ہے اور وہ ایسے کام کریں گےکہ دیگر پارٹیوں کی تمام چالیں ناکام ہو جائیں گی۔
وزیر انصاف بکر بوزداع نے بھی کہا کہ یہ ٹیم ترکی کو اس مقام سے کہ جہاں آج وہ موجود ہے زیادہ بلندی کی طرف لے کر جائے گی۔
وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز نے کہاکہ جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی اس وقت تک درست کاروائیاں کرنے کی وجہ سے مضبوط ہوئی ہے، اس مضبوطی کی وجہ سے اس نے درست کاروائیاں کرنے کی صلاحیت حاصل کی ہے اور نئی منتخب حکومت کے ساتھ بھی ہم اس صلاحیت کو ثابت کریں گے۔
وزیر رسل و رسائل لطفی ایلوان نے کہاکہ ہم داؤد اوعلو کے ساتھ مل کر نئی آئین اور اقتصادیات کے شعبے میں تعمیری اصلاحات کو تیزی سے عمل میں لا کر ترکی کو ترقی دینے اور مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھیں گے۔
سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فکری اشک نے کہا کہ جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی جس طرح اتحاد و اخوت کو جاری رکھے ہوئے ہے اسی طرح اقتدار کو بھی جاری رکھے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں