احمد داود اوعلو سعودی عرب کے دورے پر

وزیر خارجہ احمد داود اوعلو غزہ کے موضوع پر اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دورے پر ہیں

88445
احمد داود اوعلو سعودی عرب کے دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ احمد داود اوعلو غزہ کے موضوع پر اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔
اجلاس میں فلسطین سے بھی ایک وفد شرکت کرے گا اور پائیدار فائر بندی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں علاقے میں انسانی امداد پہنچانے اور زخمیوں کو علاقے سے نکال کر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے موضوعات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ فلسطینی زمین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے، فلسطینی قیدیوں کی رہائی ، غزہ پر لگائی گئی پابندیوں کے خاتمے، اسرائیلی رہائشی بستیوں کی صورتحال اور دو حکومتی حل کی تجاویز پر بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ احمد داود اوعلو کر رہے ہیں اور اس بحران کے آغاز سے لے کر اب تک حل کے لئے بھاری ڈپلومیٹک ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
داود اوعلو ، امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری ، قطر کے وزیر خارجہ العطئیے اور فلسطینی حکام سمیت متعدد ممالک سے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ رابطے کی حالت میں ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں