ملّت جو کہے گی وہ ہوگا: ایردوان

اب ترکی ایک ایسا ترکی ہے کہ جو دنیا میں اپنے وجود کا احساس دلاتا ہے ، اس کے دعوے ہیں ، اہداف ہیں اور وہ قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے

77908
ملّت جو کہے گی وہ ہوگا: ایردوان

ترکی کے صدارتی امیدوار اور وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں کل بالک ایسر اور ازمیر میں اجلاس کئے۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اب ترکی ایک ایسا ترکی ہے کہ جو دنیا میں اپنے وجود کا احساس دلاتا ہے ، اس کے دعوے ہیں ، اہداف ہیں اور وہ قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔
ایردوان نے کہا کہ "10 اگست کو صرف اور صرف توازن کا مشاہدہ کیا جائے گا اور وہ ملّت کا توازن ہے ملّت جو کہے گی وہ ہو گا"۔
غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ جب تک اسرائیل غزہ کے خلاف ہٹلر کی طرح نسل کشی کرتا رہے گا نہ تو مشرق وسطی میں امن قائم ہو گا اور نہ ہی دنیا میں۔
ایردوان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کے قوانین مخالف روّیے اور نسل کشی کے جنون کے سامنے بند باندھنا چاہیے۔
صدارتی امیدوار اکمل الدین احسان اوعلو نے بھی کل حطائے میں بعض سول سوسائٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے امن و سکون کی فضاء میں رہنے اور گروہ بندیوں سے دُور رہنے کے خواہش مند ہیں۔
احسان اوعلو نے کہا کہ صدر کا ہر سیاسی نظریے کے ساتھ مساوی فاصلے پر رہنا اور ہر ایک کو محترم رکھنا ضروری ہے۔
صدارتی امیدوارا ور امن و جمہوریت پارٹی کے نائب چئیر مین صلاح الدین دیمیرتاش نے بھی اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں کل بن گیول اور تُنجےلی میں عوام سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک نئے طرز حیات کی اپیل کو ترکی کے ہر گوشے میں پہنچایا ہے اور اس اپیل کے لئے نہایت جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیاہے۔
دیمیرتاش نے واحد زبان، واحد دین اور واحد ملّت کے الفاظ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ترکی کو صرف بھائی چارہ روشن مستقبل کی طرف لے جا سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں