ترک ہلالِ احمر:عراق کے لیے امدادی سلسلہ جاری

ہلالِ احمر کی ٹیم نے اربیل ۔موصل کے درمیان واقع حضر نامی کیمپ میں مقیم متاثرہ ترکمین خاندانوں کےلیے سولہ ٹرکوں پر لدا امدادی سازو سامان پہنچایا ہے

73375
ترک ہلالِ احمر:عراق کے لیے امدادی سلسلہ جاری

عراق کی شورش زدہ صورت حال کےپیشِ نظر ترک ہلالِ احمر نے عید الفطر کے موقع پر بھی طلافیر کے ترکمین باشندوں کی مدد کرنا جاری رکھا ۔
ہلالِ احمر کی ٹیم نے اربیل ۔موصل کے درمیان واقع حضر نامی کیمپ میں مقیم متاثرہ ترکمین خاندانوں کےلیے سولہ ٹرکوں پر لدا امدادی سازو سامان پہنچایا ہے ۔
امداد ملنے کی خوشی میں ترکمین باشندوں نے ترک عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
واضح رہے کہ عسکریت پسند تنظیم داعش کے ہاتھوں موصل اور تکریت نامی ترکمین شہروں پر قبضے کے بعد ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں تقریباً ایک ملین افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں