ترکی کی طرف سے غزہ کے لئے طبّی امدادی سامان

امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات اور طبّی سازو سامان شامل ہے جسے استنبول سے ٹرکش ائیر لائنز کے طیارے سے روانہ کیا گیاہے

72314
ترکی کی طرف سے غزہ کے لئے طبّی امدادی سامان

اسرائیلی حملوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے غزہ کے لئے ترکی کی طرف سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
ترکی ہلال احمر اور سوشل سکیورٹی کے اداروں نے غزہ کے لئے ادویات اور طبّی امداد کا سامان بھیجا ہے۔
امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات اور طبّی سازو سامان شامل ہے جسے استنبول سے ٹرکش ائیر لائنز کے طیارے سے روانہ کیا گیاہے۔
ترکی ہلال احمر کے ڈائریکٹر جنرل محمت گُل لُو اوعلو بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ غزہ جائیں گے۔
اس امداد سے اسرائیل کے حملوں کے بعد پہلی دفعہ علاقے میں طبّی امداد پہنچے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں