ترک ہلالِ احمر عید پناہ گزین مسلمانوں کے ساتھ منائے گا

ترک ہلال احمرے صدر احمد لطفی اکار نے کہا ہے کہ غازی آنتیپ سے امدادی سامان سے لدے ٹرک عراق روانہ کیے گئے ہیں جو کہ عراقی ترکمین پناہ گزین کیمپوں میں یہ امداد تقسیم کریں گے

71573
ترک ہلالِ احمر عید پناہ گزین مسلمانوں کے ساتھ منائے گا

ترک ہلال احمر دنیا کے شورش زدہ علاقوں کے متاثرہ اور مظلوم عوام کے ساتھ عید کی خوشیاں منائے گا۔
ادارے کے صدر احمد لطفی اکار نے کہا ہے کہ غازی آنتیپ سے امدادی سامان سے لدے ٹرک عراق روانہ کیے گئے ہیں جو کہ عراقی ترکمین پناہ گزین کیمپوں میں یہ امداد تقسیم کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ غزہ اور عراق کے علاوہ صومالیہ کےلیے بھی غذائی امداد روانہ کی جائے گی ۔
شامی پناہ گزینوں کی امداد کی جانب توجہ دلواتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ترک سرحد کے قریب واقع کیمپوں میں مقیم شامیوں کی غذائی ضروریات کا بھی ہم نے خیال رکھنا جاری رکھا ہوا ہے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں