قبرص مذاکرات کے دائرہ کار میں سربراہان کی ملاقات

دوریش ایر اولو اور اناس تاسیادس نے مذٓاکرات سے قبل لا پتہ افراد کی کمیٹی سے منسلک آنتھروپالوجی لیباریٹری کا دورہ کیا

70365
قبرص مذاکرات کے دائرہ کار میں سربراہان کی ملاقات

قبرص مذاکرات کے دائرہ کار میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایر اولو اور قبرصی یونانی لیڈر نکوس اناس تاسیادس کی ملاقات سر انجام پائی ہے۔
مذاکرات سے قبل دونوں سربراہان نے لاپتہ افراد کی کمیٹی کی آنترو پالوجی لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا۔
مسئلہ قبرص کے حل کے لیے جاری مذاکرات میں دونوں سربراہان کے مصالحت قائم کرنے والے معاملات میں سے ایک لا پتہ اشخاص کی کمیٹی کے امور میں مکمل تعاون کا مظاہرہ کرنا تھا۔
لہذا اس ضمن میں پہلا ٹھوس قدم اٹھاتے ہوئے متعلقہ انتھرو پالوجی لیبارٹری کا دورہ کیا گیا۔ جس کے بعد لاپتہ افراد سے متعلقہ کمیٹی کے تیسرے رکن پال ہنری آرنی نے سربراہان کے اس خوش آئند دورے پر کمیٹی کے نام پر شکریہ ادا کیا۔
ایک ہزار سے زائد افراد کے نشانات کا تا حال پتہ نہ چلائے جا سکنے کی توضیح کرنے والے آرنی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے بجٹ میں اضافہ ایک لازمی امر ہے۔
دونوں سربراہان نے بعد ازاں مذاکرات کے دائرہ کار میں ملاقات کی۔ جو کہ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔
اجلاس کے اختتام پر ہمیشہ کے بر عکس کسی قسم کا اعلان نہیں کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں