ترک پارلیمنٹ کا اسرائیل کے خلاف مذمتی اعلامیہ

ترکی کی تمام تر پارلیمانی سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر اسرائیلی جارحیت اور ہٹ دھری کی سختی سے مذمت کی ہے

64209
ترک پارلیمنٹ کا اسرائیل کے خلاف مذمتی اعلامیہ

ترک پارلیمنٹ نے اسرائیل کی سفاکانہ کاروائیوں کی مذمت کی ہے۔
پارلیمنٹ نے اسرائیل کی مذمت کرنے والے اور فلسطینی عوام پر حملوں کو فی الفور روکے جانے کے مطالبے پر مبنی ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔
آق پارٹی، سی ایچ پی، ایم ایچ پی اور ایچ ڈی پی کے مشترکہ اعلامیہ میں اسرائیل کے غزہ اور فلسطینی عوام کے خلاف تمام تر تنبیہات کے باوجود شدت میں اضافے کے ساتھ جاری جارحیت کی مذمت کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ اسرائیل کی طرف سے قتل عام کی ماہیت اختیار کرنے والے یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہیں۔
غزہ میں جانی نقصان اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے پر گہرے رنج و غم اور خدشات رکھنے کی توضیح کرنے والے اس اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بچوں، بزرگوں، خواتین سمیت معصوم انسانوں کو شہید کرنا، بنی نو انسانوں کو تکلیف پہنچانے والا، نا قابل قبول اور ناقابل معافی انسانی جرم ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ :"ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی ،غزہ سمیت فلسطینی عوام اور سر زمین کے خلاف جاری حملوں کو فی الفور روکے جانے، ہنگامی انسانی امداد سمیت غزہ سمیت تمام تر مقبوضہ فلسطین علاقوں تک رسائی اور تمام تر رکاوٹوں اور پابندیوں کے فوری طور پر خاتمے ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت، بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف غیر قانونی عمل درآمد کے خلاف تمام تر اقدامات کو فوری طور پر اٹھائے جانے، تمام تر پارلیمانوں، حکومتوں، تنظیموں اور معاشروں کے فلسطینی عوام کے سامنے مشترکہ ضمیر کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی توقع اور مطالبہ کرتی ہے۔"
ترک پارلیمان فلسطینی عوام کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں اور ہمیشہ کی طرح ان کے ساتھ تعاون کے عمل کو جاری رکھیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں