اسرائیل فلسطین پر حملوں کو فوری طور پرختم کرئے: چاوش اولو

یورپی یونین کے وزیر اور چیف نیگوشیٹر میلود چاوش اولونے کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطین پر جاری حملوں کو فوری طور پر روک دینے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے آلانیا ایوان تجارت میں دعوت افطار میں شرکت کے دوران عالم اسلام میں پیش آنے والے واقعات کیطرف توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ اسوقت دنیا کے مختلف علاقوں میں مظالم ،فاقہ کش،قحط سالی جنگیں اور قتل عام جاری ہے ۔جس سے ہمیں گہرا دکھ پہنچتا ہے۔

128381
اسرائیل فلسطین پر حملوں کو فوری طور پرختم کرئے: چاوش اولو


یورپی یونین کے وزیر اور چیف نیگوشیٹر میلود چاوش اولونے کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطین پر جاری حملوں کو فوری طور پر روک دینے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے آلانیا ایوان تجارت میں دعوت افطار میں شرکت کے دوران عالم اسلام میں پیش آنے والے واقعات کیطرف توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ اسوقت دنیا کے مختلف علاقوں میں مظالم ،فاقہ کش،قحط سالی جنگیں اور قتل عام جاری ہے ۔جس سے ہمیں گہرا دکھ پہنچتا ہے ۔انھوں نے اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے معصوم فلسطینوں کے لیے بھی دعا کی ۔انھوں نے اسرائیل کیطرف سے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو جلد از جلد روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہم فلسطین ،عراق میں جاری کشیدگی اور دہشت گردی ، مصر اور شام میں خونریزی کے خاتمے اور دنیا کے مختلف علاقوں میں فاقہ کشی کے شکار انسانوں کی امداد کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں