ترکی کو ایک جدید اور خوشحال ملک بنانا ہمارا ہدف ہے: وزیراعظم

صدارتی امیدوار اور وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان گزشتہ روز استنبول میں کیا کہ جس میں حکومتی، سیاسی، کاروباری اور فنی دنیا کی نامور ہستیوں نے شرکت کی

126437
ترکی کو ایک جدید اور خوشحال ملک بنانا ہمارا ہدف ہے: وزیراعظم

صدارتی امیدوار اور وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان گزشتہ روز استنبول میں کیا کہ جس میں حکومتی، سیاسی، کاروباری اور فنی دنیا کی نامور ہستیوں نے شرکت کی ۔
انہوں نے اپنے منشور کا عنوان"جدید ترکی کا حصول" رکھا ہے کہ جس میں زیادہ جمہوری آزادی ، معاشرتی فلاح و بہبود اور ملکی مفادات کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ صدر بن گئے تو وہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے جاری سیاسی حل کی کوششوں کا بذاتِ خود تعاقب کرتےہوئے نئے ملکی آئین کی تیاری میں بھی حصہ لیں گے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں قومی ارادے اور قانون کی بالادستی پر زور دینے سمیت ملکی خارجہ پالیسی کو فروغِ امن پر استوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کو جدت پسندی کی راہوں پر گامزن کرنے کے متمنی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں