نائب وزیر اعظم بلنت آرنچ پولینڈ کے دورے پر

بلنت آرنچ پولینڈ کے جشنِ آزادی اور یکجہتی ایوارڈ تقریب میں شرکت کریں گے

81503
نائب وزیر اعظم بلنت آرنچ  پولینڈ کے دورے پر

نائب وزیر اعظم بلنت آرنچ جشنِ آزادی و یوم ِ یکجہتی ایوارڈ تقریب میں شرکت کی غرض سے آج پولینڈ تشریف لے جا رہے ہیں۔
پولش وزارت خارجہ کی طرف سے ملک کے جمہوری نظام کو اپنانے کی داغ بیل کی حیثیت سے قبول کردہ انتخابات کی 25 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تعین کردہ یکجہتی ایوارڈ تقریب کا اہتمام آج پولینڈ کےصدر برونسلاو کومورو وسکی کی میزبانی میں شاہی محل میں منعقد ہوگا۔
بلند آرنچ سمیت 25 ملکوں کے حکومتی و مملکتی سربراہان سمیت خصوصی نمائندوں کے بھی شریک ہونے والی تقریب میں یکجہتی ایوارڈ کریمیا کے تاتاری رہنما اور یوکیرین کے ممبرِ اسمبلی عبدالجمیل کریم اولو کو عطا کیا جائیگا۔
آرنچ کل جشنِ آزادی کے موقع پر شاہی محل میں منعقدہ سرکاری تقریب اور فنونی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔
وہ پانچ جون کو ناتولین یورپی کالج میں "عالمی امتحان میں یورپی یونین اور ترکی" کے زیر عنوان منعقد ہونے والی ایک کانفرس میں بھی شریک ہوں گے۔
آرنچ اسی روز وارسا میں یونس ایمرے ترک ثقافتی مرکز کا سرکاری طور پر افتتاح کرتے ہوئے وطن لوٹ آئیں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں