جی-20 اجلاس میں ترقیاتی بینکوں سے تعاون میں فروغ پر غور ہوا ہے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مہمت شیمیشک  نے جی 20 وزرائے خزانہ اجلاس میں شرکت سے سے متعلق کہا ہے کہ  دو طرفہ مذاکرات کے نتیجے میں ترک معیشت کی صورتحال کے حوالے سے  کثیر الطرفہ ترقیاتی بینکوں اور ملکوں کے ساتھ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

2109541
جی-20 اجلاس میں ترقیاتی بینکوں سے تعاون میں فروغ پر غور ہوا ہے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مہمت شیمیشک  نے جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں کے اجلاس میں شرکت سے سے متعلق کہا ہے کہ  دو طرفہ مذاکرات کے نتیجے میں ترک معیشت کی صورتحال کے حوالے سے  کثیر الطرفہ ترقیاتی بینکوں اور ملکوں کے ساتھ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 وزیر خزانہ نے سوشل میڈیا ایکس پرساو پاولو میں منعقدہ جی 20 وزرائے خزانہ اجلاس  کے بارے میں پوسٹ شیئر کی ہے۔

 اس حوالے سے انہوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ  اجلاس میں عالمی اقتصادی جائزات کے علاوہ  موجودہ حالات میں موجود عدم مساوی توازن  میں کمی  لانے ،عالمی سطح پر ٹیکسوں  کے نفاذ پر عمل درآمد  اور ترقیاتی مالیاتی امور جیسے موضوعات پر غور کیا گیا ۔

 علاوہ ازیں ،دو طرفہ ملاقاتوں میں ترک معشیت سے متعلق صورتحال پر بھی  ترقیاتی بینکوں اور ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں