ترکیہ: ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 2 ارب 41 کروڑ 43 لاکھ 99 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں

رواں سال کی پہلی تہائی میں ترکیہ کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 2 ارب 41 کروڑ 43 لاکھ 99 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں

2133839
ترکیہ: ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 2 ارب 41 کروڑ 43 لاکھ 99 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں

ترکیہ کے ٹیکسٹائل سیکٹر نے رواں سال کی پہلی تہائی میں 2 ارب 41 کروڑ 43 لاکھ 99 ہزار ڈالر مالیت کی برآمدات کی ہیں۔

جنوب مشرقی اناطولیہ برآمدکنندگان یونین کے اعداد و شمار کے مطابق سال کی پہلی تہائی میں ٹیکسٹائل سیکٹر نے 183 ممالک کے ہاتھ اپنی مصنوعات فروخت کی ہیں۔

سیکٹر نے 93 کروڑ 85 لاکھ 24 ہزار ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ برآمدات یورپی یونین ممالک کو کی ہیں۔

جن ممالک کو سب سے زیادہ ٹیکسٹائل مصنوعات برآمدات کی گئی ہیں ان میں 20 کروڑ 45 لاکھ 3 ہزار ڈالر کے ساتھ اٹلی  پہلے، 13 کروڑ 57 لاکھ 60 ہزار ڈالر کے ساتھ اسپین دوسرے اور 12 کروڑ 14 لاکھ 5 ہزار ڈالر کے ساتھ امریکہ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

سیکٹر نے، مصنوعات کے اعتبار سے، ایک ارب 50 کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار ڈالر مالیت   کا کپڑا، 60 کروڑ 68 لاکھ 71 ہزار ڈالر کا دھاگہ اور 30 کروڑ 16 لاکھ 27 ہزار کا فائبر برآمد کیا ہے۔



متعللقہ خبریں