امریکی وزیر خزانہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات،اہم امور پر غور

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کرنے سمیت  کالے دھن کی ترسیل اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کی کوششوں سمیت  اہم علاقائی مسائل  کے حل میں ترک امریکہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی گئی

2108887
امریکی وزیر خزانہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات،اہم امور پر غور

امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین نے  جی 20 اجلاس کے سلسلے میں وزیر خزانہ مہمت شیمشیک  اور ترک مرکزی بینک  کے گورنر فاتح کارا خان سے ملاقات کی ۔

 امریکی امور خزانہ  کے مطابق، یہ ملاقات برازیل کے شہر ساو پاولو میں منعقدہ جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس  کے تحت ہوئی ۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کرنے سمیت  کالے دھن کی ترسیل اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کی کوششوں سمیت  اہم علاقائی مسائل  کے حل میں ترک امریکہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

یلین نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے  کہ ترک وزیر خزانہ کے ساتھ علاقائی مسائل کے سدباب کے لیے مل کر کوششیں کرنے  پر بھی  غور کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں