روس کے خلاف 13ویں پابندیوں کے پیکج کی منظوری

"یہ یورپی یونین کے منظور کردہ وسیع ترین پابندیوں کے پیکجوں میں سے ایک ہے۔"

2105532
روس کے خلاف 13ویں پابندیوں کے پیکج کی منظوری

یورپی یونین کے ممالک نے روس کے خلاف 13ویں پابندیوں کے پیکج کی منظوری دے دی۔

یورپی یونین کے موجودہ چ صدر ملک   بیلجیم کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ "یورپی یونین کے ممالک کے سفیروں نے یوکرین کے خلاف روسی حملوں کے فریم ورک کے اندر 13 ویں پابندیوں کے پیکج پر اصولی طور پر ایک معاہدہ کیا ہے۔"

"یہ یورپی یونین کے منظور کردہ وسیع ترین پابندیوں کے پیکجوں میں سے ایک ہے۔" مراسلہ میں بتایا گیا کہ پیکج کی باضابطہ منظوری 24 فروری کو دی جائے گی۔

یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسولا وان در لیین نے بھی کہا، "میں روس کے خلاف ہمارے 13 ویں پابندیوں کے پیکیج پر معاہدے کا خیرمقدم کرتی ہوں۔"

ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں روسی صدر ولادیمیرپوتن کی جنگی مشین کو کمزور بنانے کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے۔" یوکرین پر حملوں کی وجہ سے یورپی یونین کی طرف سے روس کے خلاف عائد پابندیوں کی فہرست میں شامل افراد اور تنظیموں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور انہوں نے ڈراونز تک روس کی رسائی کو مزید  معدوم  کر دیا ہے۔

نئے پیکج میں تقریباً 200 افراد اور تنظیموں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کی توقع ہے۔

روس کے خلاف پابندیاں تجارت، مالیات، صنعت، ٹیکنالوجی، نقل و حمل، دوہری استعمال اور عیش و آرام کی اشیاء سمیت متعدد شعبوں پر لاگو ہوتی ہیں۔



متعللقہ خبریں