ماہ نومبر میں ترکیہ کی برآمدات 23 ارب 11 کروڑ ڈالر تک رہی ہیں، وزیر تجارت

جنوری اور نومبر کے درمیان 11 مہینوں میں ہماری برآمدات 232 ارب 900 ملین ڈالر یعنی تقریباً 233 ارب ڈالر رہیں۔ یہ گزشتہ  برس کے 11 ماہ کے مقابلے میں 0.7 فیصد اضافے کے مساوی ہے

2071761
ماہ نومبر میں ترکیہ کی برآمدات 23 ارب 11 کروڑ ڈالر تک رہی ہیں، وزیر تجارت

ترکیہ کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے نومبر میں 5.2 فیصد بڑھ کر 23 ارب 11 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

وزیر تجارت عمر بولات نے نومبر کے لیے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا۔

وزیر بولات نے اپنے بیان میں  کہا کہ " ماہ نومبر میں  ترکیہ کی  برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 5.2 فیصد بڑھ کر 23 ارب 11 کروڑ ڈالر تک  رہی ہیں اس طرح ہم نے جولائی، اگست، ستمبر اور اکتوبر کی طرح اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوری اور نومبر کے درمیان 11 مہینوں میں ہماری برآمدات 232 ارب 900 ملین ڈالر یعنی تقریباً 233 ارب ڈالر رہیں۔ یہ گزشتہ  برس کے 11 ماہ کے مقابلے میں 0.7 فیصد اضافے کے مساوی ہے۔

" گزشتہ 12 مہینوں  کا جائزہ لینے سے  اس بات کا مشاہدہ ہوتا ہے  کہ  ہم 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 255 بلین 800 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں ۔"



متعللقہ خبریں