ترکیہ: رواں ہفتے سے ہم عالمی منڈی میں یومیہ نصف ملین بیرل پیٹرول پہنچانا شروع کر دیں گے

رواں ہفتے سے ہم عراق۔ترکیہ پائپ لائن کو فعال کر  کےعالمی منڈی میں یومیہ نصف ملین بیرل پیٹرول پہنچانا شروع کر دیں گے: وزیر توانائی آلپ آرسلان بائراکتار

2044995
ترکیہ: رواں ہفتے سے ہم عالمی منڈی میں یومیہ نصف ملین بیرل پیٹرول پہنچانا شروع کر دیں گے

ترکیہ۔عراق پیٹرول پائپ لائن رواں ہفتے میں پیداوار دینا شروع کر دے گی۔

ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل آلپ آرسلان بائراکتار نے، متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ،ابو ظہبی میں منعقدہ بین الاقوامی پیٹرول فیسٹیول اور کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

عراق۔ترکیہ پیٹرول پائپ لائن کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پائپ لائن کو  6 فروری کے قہرمان ماراش زلزلے اور سیلاب کی آفت سے نقصان پہنچا تھا لیکن اب پائپ  لائن خدمات کے لئے تیار ہے۔

وزیر توانائی بائراکتار نے کہا ہے کہ "رواں ہفتے میں ہم عراق۔ترکیہ پائپ لائن کو فعال کر  کےعالمی منڈی میں  یومیہ نصف ملین بیرل پیٹرول پہنچانا شروع کر دیں  گے"۔



متعللقہ خبریں