ترکیہ: سعودی عرب کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ ہمارے لئے نہایت اطمینان بخش ہے

2021 میں سعودی عرب کے ساتھ ہمارا تجارتی حجم 3،7 بلین ڈالر تھا جو رواں سال کے جنوری۔اکتوبر دورانیے میں 4،3 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے: وزیر خزانہ نور الدین نباتی

1922405
ترکیہ: سعودی عرب کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ ہمارے لئے نہایت اطمینان بخش ہے

رواں سال کے جنوری ۔ اکتوبردورانیے میں ترکیہ کے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی حجم میں 4،3 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا  ہے۔

ترکیہ کے وزیر خزانہ نور الدین نباتی نے استنبول میں 'ترکیہ۔سعودی عرب تجارت و سرمایہ کاری فورم' سے خطاب کیا۔

نباتی نے کہا ہے کہ " 2021 میں سعودی عرب کے ساتھ ہمارا تجارتی حجم 3،7 بلین ڈالر تھا جو رواں سال کے جنوری۔اکتوبر دورانیے میں 4،3 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ تجارتی حجم میں یہ اضافہ ہمارے لئے نہایت اطمینان بخش ہے"۔

استنبول اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نور الدین نباتی نے کہا ہے کہ "ہماری اسٹاک مارکیٹ بھی سرمایہ کاروں کو جاذب منافع کے امکانات پیش کر رہی ہے۔ سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار اور برآمدات کو ترجیح دینے والی پالیسیوں کے ساتھ ترکیہ کی اقتصادیات گذشتہ 9 تہائیوں سے سالانہ سطح پر بڑھوتی  کی طرف مائل ہے"۔

بڑھوتی کی پائیدار  کارکردگی کے روزگار  مارکیٹ پر مثبت اثرات کا ذکر کرتے ہوئے نباتی نے کہا ہے کہ "ماہِ اکتوبر سے روزگار  کی فراہمی کا کُل درجہ 31،2 ملین افراد کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ چُکا ہے۔ ہماری برآمدات بھی ماہِ نومبر  میں سالانہ 253،5 بلین ڈالر کے ساتھ جمہوریہ ترکیہ کی تاریخ  کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں"۔



متعللقہ خبریں