پاکستان کا روس سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق،پاکستان روس سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدے گاجس کی فی ٹن قیمت 372 ڈالر طے کی گئی ہے

1900564
پاکستان کا روس سے  3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

 پاکستان روس سے 3  لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گا۔

 مقامی پریس کے مطابق، وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کی زیر قیادت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری حاصل کر لی گئی۔

اس فیصلے کے تحت پاکستان روس سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدے گاجس کی فی ٹن قیمت 372 ڈالر طے کی گئی ہے۔

امید ہے کہ گندم کی کھیپ یکم نومبر سے 15 جنوری کے درمیان  پاکستان کو ملے گی  ۔

 



متعللقہ خبریں