ترکی: ماہِ مئی میں برآمدات 15،3فیصد اضافے کے ساتھ 18 بلین 984 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

ماہِ مئی میں ترکی کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 15،3 فیصد اضافے کے ساتھ 18 بلین 984 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں: ترکی محکمہ شماریات

1850138
ترکی: ماہِ مئی میں برآمدات 15،3فیصد اضافے کے ساتھ 18 بلین 984 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

رواں سال کے ماہِ مئی میں ترکی کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 15،3فیصد اضافے کے ساتھ 18 بلین 984 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ترکی محکمہ شماریات اور وزارتِ تجارت  کے باہمی تعاون سے تیار کئے گئے ماہِ مئی کے خارجہ تجارتی ڈیٹا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق جنرل ٹریڈ سسٹم  کے دائرہ کار میں ماہِ مئی میں ترکی کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 15،3 فیصد اضافے کے ساتھ 18 بلین 984 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ماہِ مئی کی برآمدات میں ایک بلین 492 ملین ڈالر برآمدات کے ساتھ جرمنی پہلے،  ایک بلین 273 ملین ڈالر برآمدات کے ساتھ امریکہ دوسرے، 978 ملین ڈالر  کے ساتھ عراق تیسرے، 953 ملین ڈالر کے ساتھ اٹلی چوتھے اور 911 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ پانچویں نمبر پر رہا۔


ٹیگز: #برآمدات

متعللقہ خبریں