چینی کمپنی "شاو می" ترکی میں اسمارٹ فونز کا کارخانہ لگائے گی: ایردوان

صدر ایردوان نے بتایا کہ چینی فون ساز کمپنی شاو می اور اس کی اشتراکی کمپنی سال کومپ نے اسمارٹ فونز کی  ترکی میں تیاری کے لیے تیس ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے

1610603
چینی کمپنی "شاو می" ترکی میں اسمارٹ فونز کا کارخانہ لگائے گی: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  اسمارٹ فونز کی تیاری کے مرکز کے طور پر ترکی صحیح سمت میں قدم بڑھا رہا ہے۔

 صدر ایردوان نے بتایا کہ چینی فون ساز کمپنی شاو می اور اس کی اشتراکی کمپنی سال کومپ نے اسمارٹ فونز کی  ترکی میں تیاری کے لیے تیس ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 انہوں نے اس حوالے سے کمپنی کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ  اسمارٹ فونز کی تیاری کا مرکز بننے کےلیے ترکی صحیح سمت کی جانب بڑھ رہا ہے،ترکی میں سالانہ ایک کروڑ اسمارٹ فونز فروخت ہوتے ہیں جو کہ  اس وقت یورپ،روس اور مشرق وسطی کی اہم منڈیوں کے عین وسط میں واقع ہے۔

 صدر ایردوان نے  اس سلسلے مین شاو می اور اس کی اشتراکی کمپنی سال کومپ کا تیس ملین ڈالر سرمایہ کاری کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چودہ ہزار مربع میٹر پر کمپنی نے اپنا کارخانہ لگایا ہے جو کہ سالانہ پچاس لاکھ اسمارٹ فونز تیار کرنے کی گنجائش رکھتا ہے اور جہاں دو ہزار افرادکو روزگار ملے گا۔

صدر نے مزید کہا کہ کورونا وبا  سے متاثرہ اس دور میں چینی کمپنی نے  ترکی پر جو اعتماد کیا ہے اس کے لیے میں  عوام کی معرفت سے  آپ کا مشکورہوں۔



متعللقہ خبریں