نیو یارک اسٹاک مارکیٹ نے پابندی عائد کردہ 3 چینی فرموں کے حصص پر کاروبار کی اجازت دے دی

مذکورہ فرموں کو  خارج از لسٹ کرنے  کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے  کا فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کیا گیا

1557758
نیو یارک اسٹاک مارکیٹ نے پابندی عائد کردہ 3 چینی فرموں کے حصص  پر کاروبار کی اجازت دے دی

متحدہ امریکہ میں نیو یارک اسٹاک مارکیٹ نے تین چینی ٹیلی کوم فرموں کے حصص کو  اسٹاک لسٹ سے خارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی اطلاع دی ہے۔

نیو یارک اسٹاک مارکیٹ نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ مذکورہ فرموں کو  خارج از لسٹ کرنے  کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے  کا فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے 12 نومبر 2020 کو صدارتی قرار داد کے ساتھ امریکی  حکومت کی جانب سے چینی فوج کے مالک ہونے یا پھر اس کی زیر نگرانی ہونے والی بعض چینی فرموں کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کرنے سے روک دیا تھا۔

یہ فرمیں چائنہ ٹیلی کوم، چائنہ موبائل اور یونی کوم ہانگ کانگ  تھیں۔



متعللقہ خبریں