دو ماہ کے عرصے میں ہمیں مزید ذخائر ملنے کا قومی امکان ہے: وزیر توانائی

وزیر توانائی نے ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنے بیان میں کہا کہ ترکی نے 14 ماہ قبل  قدرتی وسائل کی تلاش شروع کی تھی  جس کا ثمر ہمیں گزشتہ دنوں 320 ارب مکعب میٹر گیس کے ذخیرے کی صورت میں ملا ہے  اور اس میں مزید اضافے کی گنجائش بھی موجود ہے

1479992
دو ماہ کے عرصے میں ہمیں مزید ذخائر ملنے کا قومی امکان ہے: وزیر توانائی

 وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے قومی امکان ظاہر کیا ہے کہ دو ماہ کے اندر مزید  گیس یا تیل کے ذخائر کی دریافت  ہوسکے گی ۔

 وزیر توانائی نے ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنے بیان میں کہا کہ ترکی نے 14 ماہ قبل  قدرتی وسائل کی تلاش شروع کی تھی  جس کا ثمر ہمیں گزشتہ دنوں 320 ارب مکعب میٹر گیس کے ذخیرے کی صورت میں ملا ہے  اور اس میں مزید اضافے کی گنجائش بھی موجود ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ ترک پٹرولیئم  گیس اور تیل کی تلاش میں بعض قریبی ممالک  کی کمپنیوں کے ساتھ شراکت دار ہے جن میں روس کے مختلف علاقے ،عراق اور افغانستان شامل ہیں لہذا  یہ کمپنی  خطے میں ایک اہم کردار کی حامل ہے جسے عالمی سطح پر  پہنچانا  ہماری ذمے داری ہے  ۔

انہوں نے کہا کہ سمدنر میں تلاش کےلیے ٹی پی  کمپنی کو اس وقت برتری حاصل ہے اور جہاں تک بحیرہ اسود کی  گیس  سے پیداوار حاصل کرنے کا سوال ہے تو وہ  انشااللہ  سن 2023 تک   استعمال کےلیے دستیاب  ہوگی ۔

 وزیر توانائی نے بتایا کہ طویل عرصے سے ہم اپنی گیس کی ضروریات بلغاریہ کی سرحد کے قریب    کی تنصیبات سے،ترک فلو پائپ لائن سے اور دیگر علاقوں سے پوری کر رہے ہیں  مگر ہم اب اپنی گیس کی ترسیل کو  ترک ضلع زونغول داک  یا ضلع دوزجہ  کی تنصِبات سے منسلک کریں گے۔

 انہوں نے بتایا کہ 8 ہزار مربع کلومیٹَر کے رقبے پر پھیلے تونا ون فیلڈ  پر  تو ابھی تلاش کی شروعات  ہے امید ہے کہ  دو ماہ کے  عرصے میں اس سے قریبی علاقوں سے ہمیں مزید ذخائر ملنے کی توقع ہے   ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں