پاکستان اور ایشیا کی شرح ترقی کی رفتار میں سستی کا تخمینہ

پاکستان میں سال کے پہلے 3 ماہ میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے  بھی زیادہ رہی

1321679
پاکستان اور ایشیا کی شرح ترقی کی رفتار میں سستی کا تخمینہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2019 میں 3,3 فیصد کی سست شرح نمو کے بعد اب پاکستان معاشی استحکام کی جانب  پیش قدمی کر رہا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے  اپنی جائزاتی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ  پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، پاکستانی معیشت رواں مالی سال میں بہتر کارکردگی دکھائے گی جب کہ معاشی ترقی کی شرح 3.3 فیصد رہنے کا امکان ہے،  دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے  بھی زیادہ رہی  ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی  واضح کیا  گیا ہے کہ خطہ ایشیا  میں  عمومی طور پر معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار رہی گی جب کہ ترقی پذیر ممالک میں ترقی کی شرح 5.2 فیصد رہے گی۔

ایشیا میں ترقی میں سست روی کا موجب چین اور بھارت کی اقتصادیات ہوں گی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیاء کی جی ڈی پی ترقی  کی شرح میں گراوٹ آنے کا  امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2019 اور سال 2020 میں ایشیاء کی جی ڈی پی شرح نمو 5.2 فیصد رہے گی۔

 



متعللقہ خبریں