ترکی اور ہالینڈ گلوبلائزیشن کی مشکلات اور مواقع سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں: چاوش اولو

ترکی اور ہالینڈ گلوبلائزیشن کی پیدا کردہ مشکلات اور مواقع سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت اور تجربہ رکھتے ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1181472
ترکی اور ہالینڈ گلوبلائزیشن کی مشکلات اور مواقع سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ہالینڈ میں ترکی کی اقتصادیات اور حالیہ شائع شدہ نئے اقتصادی  پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔

چاوش اولو ترکی۔ ہالینڈ کانفرنسوں کے دائرہ کار میں ہالینڈ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ترک اور ڈچ کاروباری حضرات کے ساتھ ملاقات کی۔

ہالینڈ کی صنعت کار اور روزگار فراہم کرنے کی یونین VNO-NCW کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں ہالینڈ کے وزیر خارجہ سٹیف بلوک، دی ہیگ کے لئے ترکی کے سفیر شعبان دِشلی، انقرہ کے لئے ہالینڈ کے سفیر مارجانے ڈی کواسٹی نیٹ، دوعش ہولڈنگ ، گرانٹی بینک، رینو کے نمائندوں  اور ترک اور ڈچ کاروباری حضرات نے شرکت کی۔

اجلاس میں ترکی بھر میں اقتصادی و تجارتی پیش رفتوں  کے بارے میں تقریریں کی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ چاوش اولو نے ترکی کی اقتصادیات اور حالیہ شائع شدہ نئے اقتصادی پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے بین الاقوامی ڈیموکریٹس یونین کے ڈچ منتظمین کے ساتھ  ملاقات کی اور ترکی۔وٹن برگ  کانفرنس کے دائرہ کار میں متوقع ترکی۔ہالینڈ 7 ویں کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس کے افتتاحی خطاب میں وزیر خارجہ چاوش اولو  نے کہا ہے کہ دونوں ملک گلوبلائزیشن کی پیدا کردہ مشکلات اور مواقع سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت اور تجربہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے ترکی اور ہالینڈ کی اقتصادیات  میں سلامتی اور دہشت گردی  کے خلاف جدوجہد  کے موضوعات پر وسیع تعاون پر بھی ممنونیت کا اظہار کیا۔

کانفرنس  کے دائرہ کار میں دہشتگردی کے خلاف جدوجہد ، علاقائی پیش رفتوں،  ترکی۔ہالینڈ تعلقات جیسے موضوعات  پر بات چیت کے لئے سب کمیٹیوں  کے اجلاس بھی ہوں گے۔



متعللقہ خبریں