پاکستان کے دروازے ترک سرمایہ کاروں کے لئے کھلے ہیں: عبدالسمیع

سرمایہ کاری کے معاملے میں پاکستان کے دروازے ترک سرمایہ کاروں کے لئے کھلے ہیں: عبدالسمیع

1166703
پاکستان کے دروازے ترک سرمایہ کاروں کے لئے کھلے ہیں: عبدالسمیع

پاکستان  کے دروازے ترک سرمایہ کاروں کے لئے کھلے ہیں۔

پاکستان  کے وزارت اعظمیٰ دفتر  سرمایہ کاری کمیٹی کے ڈائریکٹر عبدالسمیع  نے پاکستان میں کام کرنے والے سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات کی۔

اسلام آباد میں ترکی کے سفارت خانے میں منعقدہ اجلاس میں عبدالسمیع نے وزیر اعظم عمران خان  کی حکومت کی طرف سے  سرمایہ کاروں کے لئے کی جانے والی اصلاحات کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے پہلو  پر پاکستان کے دروازے ترک سرمایہ کاروں کے لئے کھلے ہیں۔

عبدالسمیع نے کہا کہ نمک ، تانبے اور کوئلے  کے ذخائر اور کپاس اور دودھ کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے اور ہم بنکاری، زراعت، ائیر لائنز اور ذرائع ابلاغ کے علاوہ تمام سرمایہ کاریوں میں سو فیصد  غیر ملکی کمپنی  ہونے کا حق دیتے ہیں۔

ملک میں حکومت  کی طرف سے پرائیویٹ تجارتی زون  کے قیام کی یاد دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو  5 سے 10 سال تک انکم  ٹیکس کی چھوٹ ، قیام کے مراحل  میں ایک دفعہ کے لئے مخصوص  بغیر کسٹم ڈیوٹی ادا کئے مشینوں اور دیگر ساز و سامان کی تجارت  اور کام کی جگہ تک بجلی، پانی اور گیس لانے کی سہولیات فراہم  کی گئی ہیں۔

سرمایہ کاری کمیٹی کے ڈائریکٹر عبدالسمیع نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری  CPEC کے دائرہ کار میں بھی پرائیویٹ تجارتی زون قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک 2030 تک مکمل ہو گا اور اس کے دائرہ کار میں زراعت، پیٹروکیمیا، معدنیات، ٹیکسٹائل، لوہے اور اسٹیل کے سیکٹرز کو ترجیح دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں