ترکی:سال رواں کے ابتدائی 4ماہ،تقریباً 15 لاکھ افراد کوروزگاردستیاب

ترکی میں سال رواں کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران   14 لاکھ 88 ہزار افراد کو روزگار نصیب ہوا جو کہ حکومت کی بہتر مالی پالیسیوں کا ثمر ہے

772586
ترکی:سال رواں کے ابتدائی 4ماہ،تقریباً 15 لاکھ افراد کوروزگاردستیاب

ترکی میں سال رواں کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران   14 لاکھ 88 ہزار افراد کو روزگار نصیب ہوا ۔

 ترک محکمہ اعداد و شمار  کے مطابق ،گزشتہ سال کے آخر تک  ملک بھر میں  26 ملین  669 افراد کو بر سر روزگار رہے جس میں   سال رواں کے ابتدائی 4 ماہ  کے دوران   14 لاکھ 88 ہزار افراد کا مزید اضافہ ہو گیا ۔

 یہ بھی  معلوم ہوا ہے کہ اس وقت ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد  32 لاکھ 87 ہزار کے قریب ہے ۔

 روزگار میں اضافے   کےلیے  صدر رجب طیب ایردوان نے  اس سال 7 فروری کو   ترک اقتصادی شوری کے اجلاس میں    صنعت کاروں سے جو  مطالبہ کیا تھا   اُس کے  ثمرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

 ترک زراعت بینک کے  ماہر اقتصادیات  بورا تامری لماز نے کہا ہے کہ  حکومت کی سود مند مالی پالیسیوں  کی بدولت  سال رواں کے دوران اب تک شرح نمو  کا تناسب 5 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  ملک میں بے روزگاری کی شرح جو کہ 11٫9 فیصد تھی کم  ہو کر اب 11٫3 فیصد ہو گئی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں