اسرائیل ایران کے حملوں کا جواب ضرور دے گا:ہرزی حالوی

اسرائیل میں سیاسی اور سکیورٹی قیادت کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہفتہ کے روز کئے گئے ایرانی حملے کا "فیصلہ کن اور واضح" جواب دینے کا فیصلہ کیا ہےاور اس حوالے سے اسرائیلی فضائیہ ممکنہ ردعمل دینے کی تیاری کر رہی ہے

2128072
اسرائیل ایران کے حملوں کا جواب ضرور دے گا:ہرزی حالوی

 اسرائیل چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حالوی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کو حملوں کا جواب ضرور دے گا۔

اسرائیل کے سرکاری ٹی وی کان  نے اسرائیل میں سیاسی اور سکیورٹی قیادت کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہفتہ کے روز کئے گئے ایرانی حملے کا "فیصلہ کن اور واضح" جواب دینے کا فیصلہ کیا ہےاور اس حوالے سے اسرائیلی فضائیہ ممکنہ ردعمل دینے کی تیاری کر رہی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم  بن یامین نیتن یاہو نے لیکوڈ پارٹی کے وزراء کو بھی آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کو جواب دے گا لیکن دانشمندی سے ایسا کرے گا۔،تہران کو بھی اسی طرح تناؤ کا سامنا کرنا ہوگا جس کا تجربہ تل ابیب نے کیا ہے۔

نیتن یاہو نے گزشتہ روز سوشل میڈیا  ’’ایکس‘‘ پر بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ تہران کی جانب سے اسرائیل پر سینکڑوں میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کے بعد عالمی امن کے لیے خطرہ بننے والی ایرانی جارحیت کے سامنے متحد رہا جائے۔

انہوں نے ایرانی حملہ ناکام بنانے میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور دیگر ملکوں کی حمایت کی تعریف کی۔

اسرائیلی چینل 12 نے اطلاع دی تھی کہ جنگی کابینہ نے گزشتہ روز اپنے اجلاس میں ایران کے حملے کے بعد اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور جنگی کابینہ نے بھرپور جنگ کا سبب بنے بغیر ایران کو نقصان پہنچانے کا فیصلہ کیا۔

چینل نے بتایا  کہ اسرائیل کا ارادہ امریکہ کے ساتھ مل کر کارروائی شروع کرنا ہے البتہ امریکہ نے اتوار کو کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ایران پر کسی بھی براہ راست حملے میں حصہ نہیں لے گا۔

واضح رہے کہ  نیتن یاہو کی حکومت ایرانی حملے پر اسرائیلی ردعمل پر غور کر رہی ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں