اسرائیلی طیاروں کا ایرانی سفارت خانے پر حملہ،7 افراد ہلاک

پاسداران انقلاب نے ایک بیان اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں شام اور لبنان میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے نائب بریگیڈیئر جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی بھی شامل ہیں

2123456
اسرائیلی طیاروں کا ایرانی سفارت خانے پر حملہ،7 افراد ہلاک

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہےکہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں دو سینیر افسران سمیت اس کے سات ارکان ہلاک ہو گئے۔

پاسداران انقلاب نے ایک بیان اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں شام اور لبنان میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے نائب بریگیڈیئر جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی بھی شامل ہیں

پاسداران انقلاب نے اپنے مشیروں حسین امان اللہ، مہدی جلالاتی، محسن صداقت، اور علی آغا بابائی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے ۔

پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ  اسرائیلی دشمن کی یہ کارروائی اپنی مسلسل شکستوں اور غزہ کے لوگوں کی ثابت قدمی کے بعد ہوئی ہے،ہمارا دشمن غزہ جنگ میں قتل عام کے باوجود اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد بد حواسی  کا شکار ہوچکا ہے۔

 یاد رہے کہ  دمشق میں  ایرانی سفیر حسین اکبری نے  بتایا تھا کہ اسرائیل کے ایف -35 طیاروں نے  چھ میزائلوں سے ہمارے سفارت خانے کو نشانہ بنایا ہے جس کا جواب ایران ضرور دے گا۔

شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کرتے ہوئے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالہیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اورت اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔

حالیہ دنوں میں بارہا اسرائیل نے شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا  مگر ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن اسرائیلی فوجی ریڈیو نے  اتنا ضرور بتایا تھا کہ ان حملوں میں ایران کے فوجی ملازمین یا سفارت کاروں کو نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے۔

متعللقہ خبریں