امریکہ، حوثیوں کے ایک ڈراون کو حفاظتی اقدامت کے تحت تباہ کر دیا گیا ہے

امریکہ نے گزشتہ روز یمن میں حوثیوں کے بحری ڈراون  پر"دفاعی حملہ" کیا  ہے

2123700
امریکہ، حوثیوں کے ایک ڈراون کو حفاظتی اقدامت کے تحت تباہ کر دیا گیا ہے

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے بحری ڈراون کو تباہ کر دیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ  نے سماجی رابطوں کے پیج پر اس معاملے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ روز یمن میں حوثیوں کے بحری ڈراون  پر"دفاعی حملہ" کیا  ہے،  یہ کارروائی "امریکی افواج کے تحفظ"، جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے  بین الاقوامی پانیوں کو محفوظ تر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔"

حوثی، جنہیں ایران کی حمایت حاصل ہے، غزہ میں اسرائیل کے حملوں پر  ردعمل کے طور پر 31 اکتوبر سے یمن کے ساحلوں  اسرائیلی فرموں سے لین دین کرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر قبضہ کر رہے ہیں اور گاہے بگاہے  انہیں  ڈراونز  اور میزائلوں سے نشانہ بھی بناتے ہیں۔

حوثیوں کی ان کارروائیوں کے بعد  شپنگ فرموں کی اکثریت نے بحیرہ احمر میں اپنے سفروں کو روک دیا تھا۔



متعللقہ خبریں