اسرائیلی افواج نے شفاہ ہسپتال کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے بعد انخلاء شروع کردیا

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے دستے شفاہ اسپتال اور اس کے آس پاس کی بستیوں سے مکمل طور پر پیچھے ہٹ گئے  ہیں اور غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع تل الہیوا ضلع کے جنوب میں منتقل ہوگئے ہیں

2123221
اسرائیلی افواج نے شفاہ ہسپتال  کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے بعد انخلاء شروع کردیا

اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے ہیلتھ کمپلیکس شفاہ ہسپتال پر قبضے کے 14 دن بعد اسے مکمل طور پر تباہ کر  نے اور  درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار نے کے بعد انخلاء  کردیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے دستے شفاہ اسپتال اور اس کے آس پاس کی بستیوں سے مکمل طور پر پیچھے ہٹ گئے  ہیں اور غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع تل الہیوا ضلع کے جنوب میں منتقل ہوگئے ہیں ۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے شفا اسپتال کی تمام عمارتوں کو نذر آتش کردیا، تمام طبی سامان کو تباہ کردیا اور اسپتال کو  مکمل طور پر  صحت کے شعبے   کو صحت کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے سے قاصر کردیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اسرائیل حملوں کے دوران  شفا اسپتال اور اسپتال کے اطراف کی گلیوں میں درجنوں افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ فوج نے شفا اسپتال میں فلسطینیوں کی جانب سے قائم کیے گئے عارضی قبرستان کو بھی  تباہ کردیا ہے اور لاشیں نکال کر اسپتال کے مختلف حصوں میں پھینک  دیا ہے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام  کے مطابق  ہسپتال مکمل طور پر بند ہے اور موجودہ دور میں دوبارہ کام  کرنا ممکن دکھائی نہیں دیتا ہے۔

طبی  حکام نے بتایا کہ فوج نے ہسپتال میں موجود تمام طبی آلات کے ساتھ ساتھ آپریٹنگ رومز اور انتہائی نگہداشت کے کمروں کو تباہ کر دیا ہے ۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے ہیلتھ کمپلیکس شفاہ اسپتال پر قبضے کے 10 دن بعد 24 نومبر کو اسپتال کے کچھ حصوں کو تباہ  کرنے کے بعد انخلاء شروع کردیا تھا۔



متعللقہ خبریں