لبنان کے جنوب میں اسرائیلی فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک
اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے لبنان کے جنوب میں فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک
اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے لبنان کے جنوب میں کئے گئے فضائی حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فلسطین سرکاری خبر ایجنسی وافا کی، لبنان سول ڈیفنس کمیٹی کے حوالے سے، شائع کردہ خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے، ملک کے جنوبی قصبے الھباریہ میں واقع ،اسلامی طب سوسائٹی پر کثیر تعداد میزائلوں کے ساتھ حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے ابتدائی اعداد و شمار کےمطابق حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے، لبنان کی بقا وادی میں واقع، حزب اللہ کے اہداف پر فضائی حملے میں بھی 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ تحریک کے درمیان 8 اکتوبر سے جاری جھڑپوں میں حزب اللہ کے 246اراکین ، 50 لبنانی شہری، عمل موومنٹ کے 12 اراکین، حماس کے 13 اراکین اور اسلامی جہاد کے 12 اراکین شہید اور اسرائیل کے 6 شہری اور 11 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعللقہ خبریں
یمن: ایرانی نواز حوثیوں کا امریکی جہازوں پر ڈرون حملہ
یمن کے ایرانی نواز حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں امریکی و اسرائیلی جہازوں پر حملے کیے گئے ہیں