غزہ میں اسرائیل حملوں کے نتیجے میں جان بحو افراد کی تعداد میں اضافہ

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 163 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں

2116432
غزہ میں اسرائیل حملوں کے نتیجے میں جان بحو افراد کی تعداد میں اضافہ

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے محاصرے کی وجہ سے قحط کی صورتِحال  پیدا ہوچکی ہے اور اسرائیل کے ، 7 اکتوبر سے جاری حملوں کے نتیجے میں  جان بحق افراد کی تعداد  بڑھ کر 31 ہزار 645 ہو گئی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 163 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 92 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 130 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 ہزار 645 اور زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 73 ہزار 676 ہو گئی ہے ۔

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ  ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے کئی لاشیں موجود ہیں  تاہم اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کے باعث طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ سکے ہیں ۔



متعللقہ خبریں