غزہ میں خوراک کی شدید قلت : ریڈ کراس

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (IFRC) کے سیکرٹری جنرل جگن چاپاگین نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غزہ کی صورتحال کے بارے میں پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا  کہ غزہ میں خوراک کا شدید عدم تحفظ ہے

2107939
غزہ میں خوراک  کی شدید قلت : ریڈ کراس

اطلاع ملی ہے کہ  غزہ کی پٹی میں خوراک کی شدید عدم تحفظ ہے اور خطے میں بھوک کا خطرہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (IFRC) کے سیکرٹری جنرل جگن چاپاگین نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غزہ کی صورتحال کے بارے میں پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا  کہ غزہ میں خوراک کا شدید عدم تحفظ ہے۔ چاپاگین نے  کہا  کہ بھوک کا خطرہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے، کیونکہ تقریباً 80 فیصد آبادی کو اس وقت شدید غذائی عدم تحفظ کی فوری یا تباہ کن حالات کا سامنا ہے۔

چاپاگین نے فلسطینی ہلال احمر کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں میں 10 لاکھ سے زائد بچے اور بوڑھے افراد پانی کی کمی، ہاضمہ، سانس اور جلد کی بیماریوں کے علاوہ خون کی کمی کے خطرے سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  غزہ کے لوگوں کو ہر روز اس دردناک حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چاپاگین نے اہم انسانی امداد کی تقسیم کو آسان بنانے کے لیے محفوظ اور بلا روک ٹوک انسانی رسائی کے لیے ایک بار پھر اپیل کی ہے۔

7 اکتوبر سے خطے میں اسرائیل کے پرتشدد حملوں میں تقریباً 30 ہزار فلسطینی، جن میں زیادہ تر بچے ہیں، ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں