اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں  فلسطینوں کی  ہلاکت میں اضافہ

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں اسرائیل کے  143 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات  فراہم کی گئی ہیں

2107527
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں  فلسطینوں کی  ہلاکت میں اضافہ
gazze.jpg
gazze.jpg

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی جہاں لوگوں کو بھوکا پیاسا رہنے پر مجبور کیا گیا،  پر حملوں کے نتیجے میں   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 کا اضافہ ہو کر  یہ  تعداد  29  ہزار 782 تک پہنچ گی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں اسرائیل کے  143 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات  فراہم کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 خاندانوں کے خلاف کیے گئے قتل عام کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک اور 164 زخمی  ہو گئے ہیں اور اس طرح غزہ میں 7 اکتوبر سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 782 اور زخمیوں کی تعداد 70 ہزار 43 تک جا پہنچی ہے۔

بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے اب بھی مردہ لوگ موجود ہیں لیکن اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کے باعث طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔



متعللقہ خبریں