اسرائیلی فوجیوں کا غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے جنوب میں ہونے والی جھڑپوں میں سارجنٹ رینک کے 2 فوجی مارے گئے ہیں

2103328
اسرائیلی فوجیوں کا غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی  جہاں اس نے اپنا حملے اور قبضہ جاری رکھا ہوا ہے  میں مزید 2 فوجی مارے  جانے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے جنوب میں ہونے والی جھڑپوں میں سارجنٹ رینک کے 2 فوجی مارے گئے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے اب تک 572 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں جن میں سے 235 زمینی حملے کے دوران  ہلا ک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں جان کی بازی ہارنے والے فوجیوں کی موت کی خبر ان کے اہل خانہ کو مطلع کرنے اور اہل خانہ کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد جاری کی ہے ۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کی صبح بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا جس پر  اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور شدید فضائی بمباری کی جاری ہے۔

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 12 ہزار 300 بچوں اور 8 ہزار 400 خواتین سمیت 28 ہزار 663 فلسطینی شہید اور 68 ہزار 395 افراد زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں