شام: امریکی فوجی بیس پر راکٹ حملہ

تحصیل المیادین میں موجود ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کی طرف سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے زیرِ قبضہ علاقے میں امریکی عسکری بیس پر راکٹ حملہ

2101917
شام: امریکی فوجی بیس پر راکٹ حملہ

شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کی طرف سے امریکی عسکری بیس پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق تحصیل المیادین میں موجود ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں نے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے زیرِ قبضہ علاقے میں امریکی عسکری بیس 'عمر پیٹرول فیلڈ' پر 3 راکٹ فائر کئے ہیں۔

امریکی فورسز نے فوجی بیس سے تقریباً 25 کلومیٹر مسافت پر موجود ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں کو برّی فائرنگ سے نشانہ بنا کر حملے کا جواب دیا ہے۔

شام کے اضلاع حاسکہ اور دیر الزور میں امریکی فوجی بیسوں کو رواں سال کے آغاز سے ہی ایک تواتر کے ساتھ راکٹ اور نامعلوم خود کش ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دریائے فرات کا مشرقی ضلع 'دیرالزور' امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم PKK/YPGکے قبضے میں ہے اور ضلعی مرکز اور دیگر دیہی علاقے شامی حکومت اور ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے کنٹرول میں ہیں۔



متعللقہ خبریں