خان یونس میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیے گئے ہیں، القسام بریگیڈ

القسام بریگیڈز نے تحریری بیان میں خان یونس کے مشرق میں ابسان الکبیرہ کے علاقے میں اسرائیلی فورسز پر حملے کی تفصیلات  فراہم کیں

2100382
خان یونس میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیے گئے ہیں، القسام بریگیڈ

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر میں 7 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

القسام بریگیڈز نے تحریری بیان میں خان یونس کے مشرق میں ابسان الکبیرہ کے علاقے میں اسرائیلی فورسز پر حملے کی تفصیلات  فراہم کی ہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز سے صفر کے فاصلے پر اینٹی پرسنل بم کے دھماکے کے نتیجے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ شہر کے مغرب میں قطیبہ علاقے میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوج پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں