غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 637 ہو گئی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 115 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں

2094898
غزہ  میں  اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 637 ہو گئی

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 637 ہو گئی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 115 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں ۔

القدرہ نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 215 فلسطینیوں کو شہید اور 300 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 637 اور زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 65 ہزار 387 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ملبے تلے اور سڑک کے کنارے اب بھی  لاشیں موجود ہیں  لیکن میڈیکل ٹیمیں اور سول ڈیفنس کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔

القدرہ  نے  کہا  کہ غزہ کے جنوب میں خان یونس میں واقع ناصر اسپتال اور امل اسپتال کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے، القدرہ نے یہ بھی کہا کہ محاصرے کے نتیجے میں زخمیوں کو بچانا اور ادویات اور طبی سامان کی کمی ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں