متعدد ممالک نے اونروا کی فنڈنگ روک دی ،اسرائیل کا خیر مقدم

اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی کے لیے نئی فنڈنگ معطل کرنے کے مغربی ممالک کے فیصلے کا اسرائیل نے خیر مقدم جبکہ فلسطین کے اعلیٰ حکام اور حماس نے  تنقید کی ہے اور اس اقدام کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

2094246
متعدد ممالک نے اونروا کی فنڈنگ روک دی ،اسرائیل کا خیر مقدم

اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کارکنوں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی الزامات کے تناظر میں اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسUNRWA نے کئی ملازمین کو برطرف بھی کر دیا ہے لیکن برطرف کیے گئے ملازمین کے بارے میں کسی بھی طرح کی معلومات کو منظر عام پر نہیں کیا گیا۔

علاوہ ازیں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت 8 ممالک اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی کے لیے نئی فنڈنگ روکنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

 حال ہی میں اسکاٹ لینڈ کی حکومت نے بھی اسرائیل کی جانب سے یہ الزامات سامنے آنے کے بعد اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی کے لیے نئی فنڈنگ ​​معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی کے لیے نئی فنڈنگ معطل کرنے کے مغربی ممالک کے فیصلے پر فلسطین کے اعلیٰ حکام اور حماس نے  تنقید کی ہے اور اس اقدام کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اسرائیلی  امور خارجہ  نے امریکہ اور کینیڈا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انوروا کی فنڈنگ روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس پس منظر میں اسرائیل نے ریلیف ایجنسی کے کچھ ملازمین پر حماس کے سات اکتوبر کو کیے گئے حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

 گزشتہ  روز، برطانیہ، آسٹریلیا، اٹلی، اور فن لینڈ نے اسی وجہ سے اقوام متحدہ کی اس ریلیف ایجنسی کو اپنی فنڈنگ معطل کرنے کا اعلان کیا۔

امریکی امور  خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو ان الزامات پر گہری تشویش ہے کہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کی جانب سے کیے گئے دہشت گردانہ حملے میں UNRWA کے 12 ملازمین ملوث ہو سکتے ہیں۔

ملر کے مطابق جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے ساتھ بات کی جس کا مقصد اس مسئلے کی تیزی سے اور گہرائی سے تحقیقات کرنے کی ضرورت پر زور دینا ہے۔

ملر نے کہا کہ امریکہ نے ان الزامات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اسرائیل سے رابطہ کیا ہےجبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے فلسطینیوں کی مدد میں UNRWA کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے کی ان الزامات کا جواب دینے اور کوئی مناسب اقدام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 یاد رہے کہ جمعہ کو اونروا نے اپنے کئی ملازمین کے  معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا، جن پر اسرائیلی حکام نے حماس کے حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

 



متعللقہ خبریں