غزہ: بارودی سرنگ میں دھماکہ،24 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیل فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں شدید لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 24 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں، یہ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک دن میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے

2092322
غزہ: بارودی سرنگ میں دھماکہ،24 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیل فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں شدید لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 24 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں، یہ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک دن میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔

 فوجی ترجمان  دانیال ہاگاری کے مطابق، غزہ کے وسطی علاقے کسوفیم کی سرحد کے نزدیک حماس کے ٹھکانوں اور ان کے زیر استعمال عمارتوں کو تباہ کرنے کے دوران بارودی سرنگ دھماکہ ہوگیا۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حماس کے ٹھکانوں اور ان کے تباہ حال انفرا اسٹریکچر کو ڈھا کر ایک بفر زون قائم کرنے کی کوششوں کی جا رہی تھی تاکہ یہودی آباد کار اس محفوظ بفرون کے ذریعے اپنے  اپنے گھروں کو  واپس جا سکیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس نے آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کی حفاظت پر مامور ایک ٹینک کو نشانہ بنایا جس کے بعد دو عمارتوں میں خوفناک دھماکہ ہوا اور عمارتیں گر گئیں جس میں دو درجن سے زائد فوجی دب گئے۔

قبل ازیں، اسرائیلی فوج نے حماس کے اس حملے میں 10 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم اب یہ تعداد بڑھ کر 24 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی برّی فوج غزہ میں 27 اکتوبر کو داخل ہوئی تھیں اور حماس کے خلاف زمینی کارروائیاں کر رہی ہے جس کے دوران مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 219 ہوگئی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں