نیتین یاہو کی حکومت ناکام ہو چکی ہے،قبل از وقت انتخابات ہونے چاہیئے: یائرلاپد

اسرائیل میں حزب اختلاف لیڈر یائر لاپد نے وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو کو  اقتدار کےلیے ناموزوں قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ  وہ حکومت میں تبدیلی لائیں یا قبل از وقت انتخابات کروائیں

2086042
نیتین یاہو کی حکومت ناکام ہو چکی ہے،قبل از وقت انتخابات ہونے چاہیئے: یائرلاپد

اسرائیل میں حزب اختلاف لیڈر یائر لاپد نے وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو کو  اقتدار کےلیے ناموزوں قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ  وہ حکومت میں تبدیلی لائیں یا قبل از وقت انتخابات کروائیں ۔

حزب اختلاف کی  یاش اتید پارٹی کےلیڈر  اور سابقہ وزیراعظم یائر لاپید نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں نیتین یاہو کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔

 لاپید نے جنگی کابینہ میں شامل بینی گانٹز ،گادی آئسن کوت اور گیدون سعار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ  جب تک اس کابینہ میں  رہیں گے وہ اپنے فیصلوں کو یونہی جائز قرار دیتے رہیں گے۔

 لاپد نے  کہا کہ  اسرائیل کو ایک نئی کابینہ یا نئے وزراعظم کی ضرورت ہے ، بینی گانٹز ،گادی آئسن کوت  اور گیدون سعار کو حکومت سے علیحدگی اختیار کرلینی چاہیئے،یہ حکومت جنگی صورتحال  سے نمٹنے اور حکومت کرنے میں ناکام ہے ۔

حزب اختلاف کو 120 رکنی پارلیمان میں 24 نشستیں حاصل ہیں جس کا ماننا ہے کہ وہ  ایک متبادل حکومت  کے قیام  یا قبل از وقت انتخابات کے لیے  تیار ہے ۔

 دوسری جانب نیتین یاہو کی عوام میں مقبولیت بھی بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے جن کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مطالبات جنگ ختم ہونے کے بعد کیے جائیں تو بہتر ہوگا لیکن ناقدین یہ مانتے ہیں نیتن یاہو اقتدار چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں