حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر وسام حسن تاویل کا قتل ہم نے کیا ہے، اسرائیل

"ہم جنوبی لبنان میں حملے کے حوالے سے رضوان فورس کے کمانڈر کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔"

2086314
حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر وسام حسن تاویل کا قتل ہم نے کیا ہے، اسرائیل

اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے تصدیق کی ہے حزب اللہ کے سینیئر کمانڈروں میں سے ایک وسام حسن تاویل   کے مارے جانے والے حملے کو  ان کے ملک  نے منظم کیا تھا۔

اسرائیل کے چینل 14 ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ تاویل کا قتل اسرائیل نے کیا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ان کے ملک نے حزب اللہ کے ارکان، اس کے بنیادی ڈھانچے اور اسرائیل کو روکنے کے لیے قائم کیے گئے نظام کو نشانہ بنایا، کاٹز نے کہا، "ہم جنوبی لبنان میں حملے کے حوالے سے رضوان فورس کے کمانڈر کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔"

حزب اللہ نے اعلان کیا  تھا کہ 8 جنوری کو جنوبی لبنان کے قصبے خیربیت السلیم میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں وسام حسن تاویل نامی ایک سینئر کمانڈر کی موت ہو گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق، تاویل حزب اللہ کے میدان میں موجود سینئر شخصیات میں سے ایک تھا اور اسرائیل کے خلاف داغے گئے میزائلوں کا ذمہ دار تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے حملے میں اپنے ملک کے کردار کے بارے میں سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا تھا۔

8 اکتوبر سے اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان سرحد پر کبھی کبھار جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ ان جھڑپوں میں اب تک 28 لبنانی شہری اور 129 حزب اللہ کے ارکان ہلاک ہو چکے ہیں اور اسرائیلی فورسز کے بیان کے مطابق 5 اسرائیلی شہری اور 9 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں